حکومت کا سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت نے سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ملازمین کو 21 مئی کو تنخواہوں کے ساتھ ساتھ پنشن بھی ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی ہوگی۔ مئی کی تنخواہ اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل 21 مئی کو ملازمین اور پنشنرز کو ایڈوانس ادائیگی کی منظوری دے دی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کو بھی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مئی 2026 میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کے حوالے سے ایک بار پھر دلچسپی بڑھ گئی کیونکہ چاند نظر آنے اور ویک اینڈ کے امتزاج سے چھٹیوں کے دورانیے میں تبدیلی کا امکان سامنے آ رہا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق شہریوں کو 4 سے 5 دن تک مسلسل چھٹیاں مل سکتی ہیں تاہم حتمی شیڈول ذوالحج کے چاند پر منحصر ہوگا۔
