بھارت کا ہندو یاتریوں کا پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو اسلام آباد سے دہلی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 6271 آج صبح 8 بجے دہلی سے پشاور کیلئے شیڈول تھی، خصوصی پرواز سے بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطاق بھارت کا ہندو یاتریوں کا پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکارذرائع کے مطابق بھارتی ہندو یاتریوں کو کرک میں اپنے مقدس مذہبی مقام تری مندر کی یاترا کیلئے پاکستان آناتھا تاہم ایئر لائن کو بھارتی حکومت سے

اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام نے پی آئی اے کو دیئے گئے جواب میں کہا ہے کہ صرف انڈین ایئرلائن ہی کو بھارتی یاتریوں کیلئے پروازیں چلانے کی اجازت ہے۔