پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’’شیک ہینڈز-II‘‘اختتام پذیر

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان اور سری لنکا کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق شیک ہینڈز 2 اختتام پذیر ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتوں کی طویل مشق شیک ہینڈز 2 تربیلا میں کامیابی سے مکمل ہوئی۔

پاک، سری لنکا مشترکہ مشق کا آغاز 27 اپریل 2026 کو ہوا تھا، مشق میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن سپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سری لنکا سے میجر جنرل اجیتھ ابے واردنا بھی تقریب میں موجود تھے۔

مشق کے دوران دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں استعمال طریقۂ کار، ڈرلز اور تکنیک کو مزید مؤثر بنانا تھا جبکہ اس کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرنا تھا۔

WhatsApp
Get Alert