بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی آرڈینینس 2026 ء کی معیاد میں مزید 90 دنوں کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی آرڈینینس 2026 ء کی معیاد میں مزید 90 دنوں کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی ۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ قانون و پارلیمانی امور نوابزادہ زرین مگسی نے تحریک پیش کی کہ قاعدہ 180 کے تحت آئینی قرار دادز بر آرٹیکل (2) 128پیش کرنے کی بابت قاعدہ (2) 103 کے لوازمات کو معطل کیا جائے۔ جس کی ایوان نے منظوری دے دی بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی میر صمد گورگیج نے آئینی قرارداد پیش کی کہ ہرگاہ کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام ، جرائم کے موثر روک تھام شہریوں کے جان ومال کے تحفظ ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعداد کار میں بہتری کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نہ ہونے کی بنا مورخہ 10 فروری 2026 ء کو گورنر بلوچستان نے بلوچستان آرڈینینس نمبر 11 بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی آرڈنینس 2026 ء جاری کیا تھا۔ جس کی معیاد مورخہ 09 مئی 2026 ء کو مکمل ہو رہی ہے۔ چونکہ مذکورہ آرڈینینس کی افادیت مسلمہ ہے اور اس کے تحت قائم شدہ نظام اور انتظامات کا تسلسل عوامی مفاد، داخلی سلامتی اور نظم ونسق کے لئے اس کی توسیع ناگزیز ہے۔لہذا آئین کے آرٹیکل (a)(2) 128 کے شرطیہ جملے کے تحت بلوچستان آرڈینینس نمبر 11 بلوچستان سیف سٹی اتھارٹی آرڈینینس 2026 ء کے معیاد میں مزید 90 دنوں کی توسیع دی جائے۔ایوان نے قرارداد کو منظور کرلیا ۔

WhatsApp
Get Alert