مریم نواز قرض کے فنڈز سے اپنا گھر اسکیم کا افتتاح ’’باکو‘‘ میں کریں گی، مزمل اسلم

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مریم نواز قرض کے فنڈز سے رہائشی اسکیم کا افتتاح باکو میں کریں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کے افتتاح پر ردعمل دیا ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک جانب کفایت شعاری کا ڈھونگ رچا رہی ہیں تو دوسری جانب قرض کے پیسوں سے غریبوں کی اسکیم کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

مشیر خزانہ کے پی نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب قرض کے فنڈز سے شروع ہونے والی اسکیم کا افتتاح باکو (آذربائیجان) میں کریں گی، اس بہانے گلف اسٹریم بھی سرحد پار چلا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert