بلوچستان کا آئندہ بجٹ ایک ہزار ارب سے زائد اور سرپلس ہوگا، تعلیم و صحت کو ترجیح دی جائے گی، میر شعیب نوشیروانی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے بجٹ سر پلس اور اس کا حجم ایک ہزار ارب سے زائد ہوگا ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق سے ملنے والے قابل تقسیم محاصل کو دیکھ کر کریں گے ۔ جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جارہی ہے ، صوبے میں نئے اسکولز کی تعمیر کے لیے زیادہ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں، شعیب نوشیروانی کا مزید کہنا تھا کہ گیارویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہورہے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں آبادی کے ساتھ رقبے کوبھی مدنظر رکھا جائے، کیونکہ بلوچستان کا رقبہ زیادہ ہے اس کئی زیادہ وسائل کی ضرورت ہے ،وزیر اعلی کے پی کے اور وزیراعلی سندھ نے ہمارے مطالبہ پر تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ، ایک سوال کے جواب میں شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ صوبے کی معدنیات کی ترقی کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، صوبے میں کئی افرادنے معدنیات نکالنے کیلئے علاقے الاٹ کرائے ہوئے ہیں مگر کان کنی نہیں کررہے ہیں ہم ان کی الاٹمنٹ کینسل کرنے پر غور کررہے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert