انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، 1300 سے زائد نشستوں پر شکست

انگلینڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان، 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوگئی، ویلز میں بھی لیبر کو تاریخی ناکامی کا سامنا ہے ۔
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت ریفارم یوکے2 روایتی بڑی جماعتوں کو پچھاڑ کر سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ گئی ہے۔
برطانیہ کی 5 ہزار سے زائد بلدیاتی نشستوں میں سے ساڑھے 4 ہزار نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ریفارم یو کے 1400 سے زائد نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ میں ریفارم پارٹی1400سے زائد سیٹیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر جبکہ لیبر پارٹی انگلینڈ میں927سیٹوں کے سا تھ دوسرے نمبر پر ہے۔
نائجل فراج کی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے نے لیبر پارٹی سے اس کے دہائیوں کے مضبوط گڑھ بھی چھین لیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹرپول میں ریفارم یوکے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں جبکہ ، ہالٹن میں ریفارم یوکے نے15 نشستیں اپنے نام کرلیں۔
