سرکاری ملازمین کیلیے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
محکمہ خزانہ سندھ نے قبل از وقت تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید الاضحیٰ سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 20 مئی 2026 کو جاری کی جائیں، صوبے کے تمام مسلم سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 مئی تک مل جائے گی۔
