پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات بارے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 25 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں کے لیے ابتدائی ڈیٹ فائنل کرلی، حتمی منظوری حکومت سے لی جائے گی۔

دوسری جانب موسم گرما کی چھٹیوں 16 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، چھٹیوں سے متعلق تین سے چار تجاویز پر غور جاری ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert