معرکۂ حق کے سلسلے میں پشاور میں یادگارِ شہداء پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)معرکۂ حق — 10 مئی 2026 کے سلسلے میں پشاور میں یادگارِ شہداء پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء وطن کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں فیصل کریم کنڈی اور عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات، وطنِ عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تقریب میں چیف سیکرٹری، سول افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اسکول کے طلبہ اور مسلح افواج کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی حاضرین کو سنایا گیا، جس میں وطن کے دفاع، قومی اتحاد اور شہداء کی قربانیوں کو سراہا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا، جہاں جدید دفاعی آلات اور عسکری تیاریوں کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert