ڈیرہ مراد جمالی اور جھل مگسی کے علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) ڈیرہ مراد جمالی اور جھل مگسی کے علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں ایک شخص جانبحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق بولان مچھ کے قریب کار حادثے میں سابق سپرینڈنٹ محمدد خان ابڑو شدید زخمی ہوگئے جن کو مچھ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مذید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب جمعہ خان لاڑو کے مقام پر دو موٹر سائیکل ?پس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہوگئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منجھوشوری پولیس تھانے کی حدود گوٹھ نور محمد مینگل میں گھریلو حالات سے تنگ آکر نوجوان احسان اللہ ولد خیر محمد نے خود کار ہتھیار سے فائرنگ کرکے خودکشی کرنے کی کوشیش کی جس کو زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس تھانہ چھتر کی حدود گوٹھ کھیا میں روڈ حادثے میں مولانا رحمت اللہ ولد مولانا عبداللہ جکھرانی زخمی ہوگیا جس کو فوری طورپر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ادھر ضلع جھل مگسی کے علاقے گوٹھ کبیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر گنداواہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی جہان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثائ کے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں مقامی پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے۔
