سال 2021 پی ٹی آئی کی حکومت کا مہنگا ترین سال،تین سالوں میں مہنگائی کتنے فیصد بڑھ گئی؟ رپورٹ جار ی کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات کے مطابق 2021 عوام کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا مہنگا ترین سال ثابت ہوا۔ رواں سال بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ محکمہ شماریات کے مطابق فروی 2021 کے دوران مہنگائی 8.7 فیصد اور مارچ میں 9.1 فیصد،اپریل میں 11.1 فیصد،نومبر میں مہنگائی سال کی بلند ترین سطح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ایک سال کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 210 روپے تک، اڑھائی کلو گھی کا ٹن ایک سال میں ریکارڈ 359 روپے 33 پیسے اور پانچ کلو گھی کا ٹن ایک سال میں 775، چینی اوسط 7 روپے 53 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ بجلی چارجز 3 روپے40 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے، بجلی چارجز چار اعشاریہ صفر پانچ روپے سے بڑھ کر سات اعشاریہ 45روپے فی یونٹ ہوگئے،ایک سال میں مٹن 163 روپے68 پیسے، بیف 100 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،

رواں سال ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 22 روپے87 پیسے مہنگا ہوا۔ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دہی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔دال مسور 52 روپے86 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال چنا کی اوسط قیمت 17 روپے 24 پیسے فی کلو بڑھی۔ گڑ 13 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 962 روپے مہنگا ہوا، دسمبر 2020 میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1419 روپے کا تھا جو دسمبر 2021 میں ایل پی جی کا گھریلو سلندر 2345 روپے کا ہوچکا ہے۔ دال ماش 42 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 56 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 11 روپے 40 پیسے اور پیاز 6 روپے 92 پیسے فی کلو سستے ہوئے،ایک سال میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کمی ہوئی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

2 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

2 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

2 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

2 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

2 hours ago