ایس آئی ایف سی کی کامیاب سہولت کاری،جیٹ گرین ایئرلائن آپریشن کے قریب

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کی کامیاب سہولت کاری کے باعث جیٹ گرین ایئرلائن آپریشن کے قریب پہنچ گئی ،ایس آئی ایف سی نے دہائی پرانا منصوبہ فعال کر دیا۔

جیٹ گرین ایئرلائن کے آپریشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا گیا،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہوابازی کے شعبہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

جیٹ گرین منصوبہ فائل سے آپریشن مرحلے میں داخل ہوگیا،ایس آئی ایف سی نے 30 ملین ڈالر کی رکی سرمایہ کاری کو فعال بنا دیا۔

نئی ائیر لائن کے اضافے سے ہوا بازی شعبے میں مسابقت بڑھے گی۔ایس آئی ایف سی کی مسلسل کاوشوں کے باعث منظوریوں کا عمل مکمل ہوگیا،جیٹ گرین ایئرلائن جلد آپریشن شروع کرے گی۔

WhatsApp
Get Alert