رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر لاہور میں قاتلانہ حملہ

لاہور(قدرت روزنامہ) رہنما مسلم لیگ ن بلال یاسین پر لاہور میں قاتلانہ حملہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن اور اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بلال یاسین پر لاہور میں قاتلانہ حملہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول یاسین کو 3 گولیاں لگی ہیں جس کے بعد انہیں قریبی میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نقاب پوش نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بلاول یاسین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انہیں 2 گولیاں پیٹ اور ایک گولی ٹانگ میں لگی۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ بلاول یاسین موٹرسائیکل پر مسلم لیگ ن ہاوس جا رہے تھے جب راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماوں نے بلاول یاسین پر ہوئے قاتلانہ حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرتے ہوئے حملہ آوروں کی جلد سے جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔