سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد بڑی کمی، سونا حیرت انگیز حد تک سستا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونا حیرت انگیز حد تک سستا ہوگیا۔ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔
آل پاکستان سارافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس سے سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کا ہوگیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 182 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 776 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان سارافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 972 روپے کی کمی سے 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 155 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 545 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں 9.72 ڈالر کی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 77.48 ڈالر ہوگئی۔
