جنوری یا پھر فروری ؟ نوازشریف کب واپس آرہے ہیں۔۔تاریخ طے پاگئی، کارکنوں کو شاندار استقبال کی ہدایت، کیاہونےوالاہے؟ اندر کی خبر

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 23 مارچ کو لاہورائیرپورٹ اترنے کا مشورہ دے دیا، لانگ مارچ کے شرکاء نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ جائیں گے، حکومت مخالف لانگ مارچ کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ ذرائع کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کیلئے مناسب تاریخوں اور ایئرپورٹ پر اترنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ن لیگی قیادت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہوہ 23 مارچ کو لاہور ایئرپورٹ پر اترنے پر غور کریں۔ اگر نوازشریف لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے تو حکومت مخالف لانگ مارچ کے شرکاء نوازشریف کا استقبال کرنے ائیرپورٹ پر بھی جائیں گے، اسی طرح پھر نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ کا کارواں اسلام آباد کی جانب چل پڑے گا۔تاہم نوازشریف کی مشاورت کے ساتھ حتمی فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔

یاد رہے 25 دسمبر کو قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے جو کسی بھی طور پر دھماکے سے کم نہیں ہوگا۔ ابھی سب کچھ بتا دیا تو حکومت اس کے سد باب کے لئے تیاری شروع کر دے گی، بس یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ جو بھی ہو گا، بہت بڑا ہوگا، جلد ہوگا اور اچانک ہوگا۔غیر سیاسی لوگ نواز شریف سےمل رہے ہیں ،نواز شریف جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں ممکن ہے کہ وہ میرے لندن جانے سے پہلے ہی واپس آ جائیں۔جس پر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر کہا کہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف آج آرہا ہے کل آرہا ہے، نوازشریف جب سعودی عرب گئے تھے تب بھی یہی سن رہے تھے،

جب تک سمجھوتا نہیں ہوا نوازشریف واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تقریر نوکری کی درخواست ہوتی ہے، ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے، لیکن حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہشہبازشریف کی تقریر جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے۔ اپوزیشن ہر تین ماہ کہتیی ہے کہ حکومت مشکل میں ہے لیکن حکومت کسی مشکل میں نہیں ہے۔اسی طرح آج لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس دو ہی آپشنز ہیں لندن جائیں یا پھر جیل جائیں، شہبازشریف کو لگتا وہ ڈوب رہے ہیں تو جیسے سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہےکہ شہبازشریف کے کیسز روزانہ کی بنیاد نہیں چلنے چاہئیں، عدالت نوازشریف کو واپس لانے کے اقدامات کرے۔ اپوزیشن کے پاس سیاست نہیں ہے، پہلے کہتے تھے کہ نوازشریف خود واپس آئیں گے اب ہم نے قدم بڑھائے وہ پھر واپس چلے گئے ہیں۔

Recent Posts

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

18 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

36 mins ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

52 mins ago

حقوق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ہم نے کبھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، محمود خان اچکزئی

لاہور /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان…

1 hour ago

کیچ کے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس امتحانات میں پورے پاکستان میں ٹاپ کرلیا

کیچ(قدرت روزنامہ)کیچ سے تعلق رکھنے والے اسلام اسلم اور طلال خلیل نے سی ایس ایس…

1 hour ago

وندر سیرندہ جھیل پر بااثر افراد کا تسلط، مچھلیوں اور پرندوں کا غیر قانونی شکار، حکومت کی چشم پوشی

حب(قدرت روزنامہ)اندھیر نگری چوپٹ راجا، دعوے گڈ گورننس کے جبکہ زمینی حقائق ان دعوﺅں کے…

1 hour ago