وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ماڈل اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 25 مئی سے 31 جولائی 2026 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے دوران اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ صبح 9 سے دوپہر ایک بجے تک دفتری امور سرانجام دے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دسویں اور گیارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے جون اور جولائی میں کوچنگ کلاسز کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اسکولوں کی مرمت، تربیتی سیشنز اور دیگر انتظامی امور بھی تعطیلات کے دوران جاری رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert