ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت صحت نے کرونا کے 846نئے کیسز کے اندراج کی تصدیق کی ہے . سعودی عرب میں کرونا کے روزانہ کی بنیاد پرسامنے آنے والے کیسز میں یہ تناسب سب سے زیادہ ہے .
میڈیارپورٹس کے مطابق انتہائی نگہداشت کے کمروں میں داخل وائرس (کرونا)سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی تعداد 61 ہوگئی ہے .
وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا ویکسین دینے کا سلسلہ جاری ہے . اب تک پانچ کروڑ8 لاکھ 71 ہزار افراد کو کرونا ویکسین دی جا چکی ہے . سعودی عرب کی وزارت صحت نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرونا وائرس کے مزید 846 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے . گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض چل بسا جب کہ262 صحت یاب ہوئے .
. .