سندھ

نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)نوازشریف کوبرطانیہ سے دربدرکروا کرپاکستان لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے حکومت شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دے گی۔

کراچی میں برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے واپس آنے سے متعلق ضمانت دی تھی، عدالت عالیہ کو بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے بڑے بھائی کا بیان حلفی جمع کرایا، اگر وہ نوازشرف کو نہیں بلاتے تو جعلی حلف نامہ دینے پر کارروائی ہونی چاہئے۔ نوازشریف کی واپسی کیلئےاٹارنی جنرل کووزیراعظم نے ہدایت دے دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی منڈی کی وجہ سے اشیا اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔عالمی سطح پر مہنگائی کے اثرات پاکستان پر پڑے ہیں۔ ہم نےانڈسٹری کو بہتر کیا، 32 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر چکے ہیں، 55 بلین ڈالر واپس کرنےہیں۔ نجی سیکٹر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر رہا، نجی کمپنیاں خود منافع کما رہی ہیں مگرملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دی، عوام نجی ہسپتالوں سےعلاج کرا سکیں گے۔ سندھ حکومت صوبے میں صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کرے، احساس راشن پروگرام میں سندھ حکومت حصہ نہیں لے رہی۔

متعلقہ خبریں