فضا میں خوفناک حادثہ، پیراگلائیڈر خاتون سے طیارہ ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

اآسٹریا(قدرت روزنامہ)آسٹریا کی فضا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ایک خاتون اور چھوٹے طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کے علاقے پیزندورف میں 44 سالہ خاتون سبرینا پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران اچانک ایک چھوٹا طیارہ ان کے پیراشوٹ سے ٹکرا گیا۔
رپورٹس کے مطابق خاتون فضا میں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو رہی تھیں اور اپنے کیمرے سے ویڈیو بھی بنا رہی تھیں، اسی دوران پیش آنے والا خوفناک حادثہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے ٹکرانے سے خاتون کا پیراشوٹ بری طرح پھٹ گیا جس کے بعد وہ تیزی سے زمین کی جانب گرنے لگیں۔
تاہم خاتون نے غیر معمولی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر ہنگامی پیراشوٹ کھول لیا، جس کے باعث وہ محفوظ طریقے سے زمین پر اترنے میں کامیاب رہیں۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں پیراگلائیڈر خاتون اور 28 سالہ طیارہ پائلٹ دونوں محفوظ رہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین خاتون کی حاضر دماغی اور بہادری کو سراہ رہے ہیں۔
