متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کی تعطیل کا اعلان، سرکاری و نجی ملازمین تین روزہ طویل ویک اینڈ انجوائے کریں گے


ابوظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کی تعطیل کا اعلان، سرکاری و نجی ملازمین تین روزہ طویل ویک اینڈ انجوائے کریں گے۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹرز میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملازمین نئے اسلامی سال کی چھٹی کے ساتھ تین روز کی طویل چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے، جبکہ دفاتر میں کام کا آغاز 16 جون بروز منگل سے دوبارہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات نے نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری اور نجی سیکٹرز مین 15 جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ملک بھر کے سرکاری و نجی سیکٹرز کے ملازمین ہفتہ اتوار اور سوموار کو تین روزہ طویل ویک اینڈ انجوائے کریں گے۔ وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کے مطابق ملک بھر کے ملازمین یکم محرم 1448 ہجری کے آغاز کی مناسبت سے پیر کے روز چھٹی پر ہوں گے۔ یاد رہے یہ تعطیل ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیوں کے فوراً بعد آ رہی ہے، اس لیے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے ملازمین مسلسل تین دن کی چھٹی سے لطف اندوز ہوں گے اور منگل 16 جون کو دوبارہ اپنے دفاتر واپس آئیں گے۔

WhatsApp
Get Alert