مسجد نبو ی ﷺ ا و ر مقد س مقا م ر یا ض ا لجنہ میں د نیا کے خو ش نیصب ترین بچو ں کی حا ضر ی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مسجدِ نبوی ﷺ کے سب سے مقدس حصے “ریاض الجنہ” سے معصوم بچوں کی تصویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں، تصویر کو صارفین کی جانب سے ’’دنیا کے خوش نصیب ترین بچے‘‘ کہہ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
بچوں کو روایتی عربی لباس اور اسکول یونیفارم میں ریاض الجنہ کے مخصوص سبز قالین پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، بچے وہاں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ نماز کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول ہیں، جبکہ پس منظر میں مسجدِ نبوی ﷺ کا حفاظتی اہلکار بھی موجود ہے۔
یہ تصویر سعودی عرب کے مقامی “کنگ عبدالعزیز اسکول” کے طلبہ کی ہے، نومبر 2025 میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کی روحانی اور دینی تربیت کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ کا ایک خصوصی تعلیمی دورہ کروایا گیا تھا اس منظم دورے کے دوران بچوں کو ریاض الجنہ میں داخلے کی خصوصی اجازت بھی دی گئی تھی۔

WhatsApp
Get Alert