دسمبر2021 میں ریکارڈ گاڑیوں کی فروخت،سوزوکی موٹرزنے منافع کا ا پنا ہی ریکارڈتوڑ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دسمبر2021 میںریکارڈ گاڑیوں کی فروخت ،سوزوکی موٹرزنے منافع کا ا پنا ہی ریکارڈتوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق جولائی 2021 میں پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے 15200 گاڑیاں فروخت کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں تیزی چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی اور کار پردئیے جانیوالے قرضوں میں کمی کے باعث آئی ہے۔ سوزوکی اپنی چھوٹی گاڑیوں کی تیاری پر اجارہ داری کے باعث پاکستان کے منظر نامے پرچھائی ہوئی ہے جبکہ مجموعی طور پ آٹو موٹو سیکٹر اورکار مینوفیچرنگ میں اس کا حصہ

60 فیصد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز کمپنی مارکیٹ کی موجودہ مانگ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پروڈکشن میں بڑا اضافہ کرنے جارہی ہے، یاد رہے نئی آٹو پالیسی کے نفاذ میں بھی کفایتی ایندھن والی کاروں کی پروڈکشن میں فروغ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔