13 سالہ پاکستانی بچہ دنیا کا سب سے کم عمر سرٹیفائیڈ کوانٹم پروفیشنل بن گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) 13 سالہ شاہ حسین پیرزادہ نے دنیا کے سب سے کم عمر سرٹیفائیڈ کوانٹم پروفیشل بننے کا منفرد اعزاز حاصل کر لیا۔

لاہور کے 13 سالہ شاہ حسین پیرزادہ نے دنیا کے سب سے کم عمر سرٹیفائیڈ کوانٹم پروفیشنل بننے کا منفرد اعزاز حاصل کر کے پاکستان کا دنیا بھر میں سر فخر سے بلند کر دیا۔

شاہ حسین نے (Qiskit) بی ایم کے جدید کوانٹم پلیٹ فارم کسکٹ میں صرف دس سال کی عمر میں پروگرامنگ اور پائتھون سیکھنے کا آغاز کیا۔ 11 سال کی عمر میں مشین لرننگ میں مہارت حاصل کی اور پھر کوانٹم کمپیوٹنگ کی طرف قدم بڑھایا۔

شاہ حسین پیرزادہ نے گیارہ سال کی عمر میں ہی آئی بی ایم کا ’’ایسوسی ایٹ سرٹیفائیڈ کوانٹم کمپیوٹیشن‘‘ امتحان پاس کیا اور اپنی صلاحیتوں سے ثابت کیا کہ کامیابی کیلیے عمر کی کوئی قید نہیں۔

واضح رہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایسے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو انتہائی طاقتور کمپیوٹرز کی صلاحیتوں سے بھی باہر ہیں، اور ان کا پراسس کا عمل موجودہ انتہائی طاقتور کمپیوٹرز کے مقابلے میں بھی کئی گنا زیادہ تیز ہوتا ہے۔

کوانٹم کمپیوٹنگ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا، چین، روس اور برطانیہ سمیت کئی ملک اس شعبے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تاکہ سائبر سکیورٹی کی دنیا میں اسٹریٹیجک یا دفاعی معاملات میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاسکیں۔

WhatsApp
Get Alert