بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے راستوں پر گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے پر پابندی ہوگی۔ فرقہ وارانہ، اشتعال اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert