ناصر مدنی کو معاف نہیں کروں گی انہوں نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں ،مومنہ اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ناصر مدنی کے بیانات پر شدید ردعمل دیا تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناصر مدنی نے منبر پر بیٹھ کر ان پر لگائے گئے الزامات اور تہمتوں کو مزید ہوا دی۔
مومنہ اقبال نے لکھا تھا کہ وہ دنیا اور آخرت دونوں کی عدالتوں میں سرخرو ہوں گی، کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت وہ خود اور اللہ تعالیٰ جانتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ ناصر مدنی کو معاف نہیں کریں گی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ اسلام میں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانا اور اس کی عزت کو نقصان پہنچانا سنگین گناہ ہے۔ انہوں نے سورۂ نور کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر بات کا حساب ہونا ہے اور انصاف ضرور ہوگا۔
شوبز اور سوشل میڈیا حلقوں میں اس تنازع پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ ناصر مدنی اس قانونی نوٹس کا کیا جواب دیتے ہیں۔
