وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کے دورہ ایران کے پروگرام میں امام رضا کے مزار پر حاضری بھی شامل ہے، محسن نقوی ایرانی ہم منصب اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں، جو علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔

ان کا یہ تازہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور خطے میں جاری پیش رفت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert