پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو پارٹی پالیسی سے متصادم بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں آزاد جموں و کشمیر سے متعلق سینیٹ میں دیے گئے بیان اور بعد ازاں میڈیا پر کیے گئے تبصروں پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ فلور پر کی گئی تقریر پارٹی مؤقف سے متصادم تھی جبکہ آزاد کشمیر کے عوام سے متعلق استعمال کی گئی زبان پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔ پارٹی قیادت نے ذاتی آراء کو پارلیمانی پلیٹ فارم سے پیش کرنے، پارٹی بیانیے کو نقصان پہنچانے اور حساس قومی و علاقائی معاملات پر عوامی مؤقف اختیار کرنے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر زرقاء کو سات روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹس میں آئندہ غیر مجاز بیانات سے گریز اور حساس معاملات پہلے پارٹی فورم پر اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert