ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت کا استعفی منظور، گورنر بلوچستان کی توثیق کے بعد اہم آئینی عہدہ خالی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان عدنان بشارت کا استعفی گورنر بلوچستان کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد صوبے کا انتہائی اہم آئینی و قانونی عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ عدنان بشارت کی اس اچانک علیحدگی کے بعد صوبائی سیاسی، قانونی اور انتظامی حلقوں میں مختلف سوالات اور چہ مگوئیاں جنم لینے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عدنان بشارت نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی پیش کیا تھا، جسے گورنر بلوچستان نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے، تاہم اس فیصلے کے پیچھے کارفرما وجوہات کو تاحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔استعفے کی اصل وجوہات کے حوالے سے نہ تو حکومتِ بلوچستان اور نہ ہی خود سابق ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے باعث مختلف حلقوں میں وزیراعلی سے مبینہ اختلافات یا ذاتی فیصلے سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تک حکومتِ بلوچستان یا عدنان بشارت خود اس حساس معاملے پر کوئی واضح مقف اختیار نہیں کرتے، اس وقت تک استعفے کی وجوہات کے بارے میں گردش کرنے والے تبصرے محض قیاس آرائیوں کی حد تک ہی محدود رہیں گے اور سرکاری سطح پر تاحال اس معاملے پر مکمل خاموشی برقرار ہے۔

WhatsApp
Get Alert