استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یکم جولائی سے 1800سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی کردی ، ایف بی آر نے اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا کہ کمرشل درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 30 فیصد ہوگی، اس سے پہلے ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ یہ ریگولیٹری ڈیوٹی پہلے سےعائد ڈیوٹی کےعلاوہ ہوگی، گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور یہ اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 30-2029 تک مکمل ختم کردی جائے گی۔

حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمدکی اجازت دے رکھی ہے ، امپورٹ پالیسی آرڈر2022 میں درکار ضروری ترامیم سے درآمد کی اجازت دی گئی تاہم درآمدکی اجازت ماحولیاتی و حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہے۔

WhatsApp
Get Alert