ملک بھر میں مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار100روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 91 ڈالر اضافے سے 4063 ڈالر فی اونس ہے۔

WhatsApp
Get Alert