کراچی (قدرت روزنامہ)خرم شیر زمان نے مریم نواز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم سے کہوں گا کہ سب سے پہلے فون پر بات کرنا چھوڑدیں . پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم پریشان ہے کہ وہ کیا کرے، مریم وہ بلی ہے جسے خواب میں چھیچھڑے نظر آتے ہیں ، مریم سے کہوں گا کہ سب سے پہلے فون پر بات کرنا چھوڑدیں .
انہوں نے کہا کہ مریم لوگوں کو گھر بلاکر سامنے بات کرلیا کریں ، مریم نے صحافیوں کی تذلیل کی ہے ، مریم نواز نے عزت دار لوگوں کی پگڑیاں اچھالی ہیں ، مریم نواز میڈیا کو اپنا غلام سمجھتی ہیں .
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایک چمچے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو ایک دوسرے کے گریبان تک جا چکے ہیں ، اٹھارویں ترمیم کے بعد کراچی کی سڑکیں بنانا سندھ حکومت کا کام ہے ، ہم گرین لائن،کے فور پر کام کر رہے ہیں . پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اب کیا بلاول ہماری جان لیگا، یہ نالائق خود کام کیوں نہیں کرتا ، بلاول اپنے ارد گرد بیٹھے جوکروں سے جواب پوچھے .
انہوں نے کہا کہ کل چیف جسٹس تھر کے دورے کیلئے جارہے ہیں، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ آصف زرداری کے ایشیا کے بڑے آر او پلانٹ کا لازمی دورہ کریں، آصف زرداری کے اربوں کے آر او پلانٹ کرپشن کی نظر ہوچکے ہیں ، ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب چیف جسٹس سندھ حکومت کی نالائقی کو ہائیلائٹ کرتے ہیں .
خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے کل لانگ مارچ کرنے کی بات کی ، بلاول زرداری بتائیں کے وہ لانگ مارچ کس منہ اور بنیاد پر کررہے ہیں، بلاول زرداری صوبائی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے لانگ مارچ کا ڈرامہ کررہے ہیں . پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوکل گورنمنٹ کے منسٹر پنجاب میں تقریریں کررہے ہیں، یہ منسٹر سندھ کے سب سے نالائق اور ناکارہ منسٹر ہیں، سندھ کے لوگوں کے پیسوں سے لانگ مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں . انہوں نے کہا کہ پی پی کی نالائقی کا عالم یہ ہے کہ سندھ کے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے ، سندھ کے 3.5ہزار اسکول بند کیے جارہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں نیب ایف آئی اے ان اسکولوں کے اخراجات کی تحقیقات کرے .