امکان ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے صاحبزادے، مجتبیٰ خامنہ ای، اب زندہ نہیں رہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ کادعویٰ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا تقریباً 90 فیصد امکان ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کے صاحبزادے، مجتبیٰ خامنہ ای، اب زندہ نہیں رہے۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید اعلان کیا کہ امریکہ آج ایک بار پھر ایران پر شدید حملے کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت ختم ہو چکی ہے اور ملک کے اہم ترین رہنما مارے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے زندہ ہونے کے امکانات بھی نہایت کم ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے اور اس وقت زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای رواں ماہ ایران اور عراق میں اپنے والد کی آخری رسومات میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی صحت اور موجودگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔
