کالعدم ایکشن کمیٹی کا مقصد امن، معیشت اور ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے، سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) سیکرٹری داخلہ آزاد جموں و کشمیر چوہدری گفتار حسین کا کہنا ہے کالعدم ایکشن کمیٹی کا اصل مقصد امن، معیشت اور ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
مظفرآباد میں ترجمان آزاد کشمیر پولیس عرفان مسعود کاشفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ آزاد کشمیر چوہدری گفتار شفیق نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اداروں کے خلاف منفی پرپیگنڈے کو وتیرہ بنا لیا ہے۔
چوہدری گفتار شفیق نے کہا کہ ایکشن کمیٹی والے کئی روز سے عوام کے معمولاتِ زندگی متاثر کرنے میں مصروف ہیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کا اصل مقصد امن، معیشت اور ریاستی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے تاہم کسی گروہ کو عوامی معمولات متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر ترجمان آزاد کشمیر پولیس عرفان مسعود کاشفی نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، کسی مسلح جتھے کو ریاست کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
