چاندی سستی، سونا مہنگا ہوگیا: 17 جولائی 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صارفہ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قدر میں 400 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت کم ہوگئی۔ جمعرات کے روز جاری کیے گئے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 314 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی 134 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 155 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 115 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 276 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 1.34 ڈالر کم ہو کر 56.76 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
