موجودہ حکمران اب صادق و امین نہیں رہے،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اب ملک کے آئینی وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ پی ٹی آئی نے جعلی اکانٹ چھپائے اور انتخابات کے وقت الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کی، اب ان کے خلاف بھی اسی طرز کی کارروائی کی جائے جس طرح سابق وزیراعظم کے خلاف کی گئی اس بابت جمعیت علما اسلام لائحہ عمل طے کریں گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلما کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان صادق و آمین نہیں رہے اور جس طریقے سے جھوٹ کا سہارا لیکر ملک کے وزیراعظم بنے اور عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی اب الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فوری طو رپر کارروائی کریں کیونکہ موجودہ حکمران اب عوام کے نمائندے نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عمران خان آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، ملک میں اس وقت کوئی وزیراعظم نہیں، پارلیمنٹ کا اس وقت کوئی قائد ایوان نہیں، آئین کے تحت عمران نیازی پاکستان کے فیصلے نہیں کرسکتے، وہ تمام لوگ آئینی عہدوں سے استعفیٰ دیں جن کے نام فارن فنڈنگ کیس میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ایک اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اب موجودہ حکمران کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران اب صادق و امین نہیں رہے اور جس طرح سے جعلی اکانٹ کے ذریعے باہر ممالک سے فنڈنگ ہوئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے اور اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

Recent Posts

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

4 mins ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

21 mins ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

32 mins ago

عدالتیں ایسے ہی فیصلے کرتی رہیں تو جلد ہی پی ٹی آئی حکومت میں ہوگی، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم…

50 mins ago

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے…

57 mins ago

گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس…

1 hour ago