ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا! چاندی کی قدر بھی آسمان پر، جانیے فی تولہ تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے نے خریداروں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نرخوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 70 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست مرتب ہو رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert