وانا میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام، خودکش گاڑی تباہ، ایک خارجی ہلاک، 5 زخمی

جنوبی وزیرستان (قدرت روزنامہ)وانا میں تباہی کا منصوبہ ناکام،سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور انتہائی پیشہ ورانہ کارروائی،بارود سے بھری خودکش گاڑی آبادی تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز نےجنوبی وزیرستان لوئرکےعلاقے وانا،غواخوامیں انٹیلیجنس اطلاعات پربروقت کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری ایک گاڑی کو خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق گاڑی میں موجود دھماکا خیزمواد کسی بڑے دہشتگرد حملےمیں استعمال کیا جانا تھا،تاہم بروقت کارروائی سے وانا اورگردونواح کی شہری آبادی کو ایک بڑے ممکنہ سانحے سے بچا لیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نےخودکش حملے کےلیےتیارکی گئی گاڑی کی مسلسل تین روز نگرانی کی اور اسے اس وقت نشانہ بنایاجب وہ آبادی سےدور پہنچ گئی، تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہے،کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اورایک موٹرسائیکل تباہ کر دی گئی،جبکہ ایک خارجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق یہ کامیاب کارروائی دہشتگردی کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل کا مظہر ہے۔

WhatsApp
Get Alert