ایران کے کویتی تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کویتی وزارت خارجہ

کویت (قدرت روزنامہ)کویت نے اپنی تنصیبات پرمبینہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کویتی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سےبجلی اور واٹر پلانٹس کو نشانہ بنانےکی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ کویت اپنی قومی سلامتی،خودمختاری اورشہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب جوابی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
کویتی حکام نےعالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے لیےمؤثر کردار ادا کیا جائے۔
کویتی پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ ایران نےملک کی اہم تیل تنصیب کو نشانہ بنایا،حملےمیں متعدد افراد زخمی ہوئے،بڑے پیمانے پرمالی نقصان ہوا،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا،آئل پلانٹ کو خالی کرالیا گیا۔
