سانحہ مری: جاں بحق اے ایس آئی نوید اقبال کون تھے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں اے ایس آئی نوید اقبال بھی شامل ہیں، اے ایس آئی نوید اقبال اپنی تین بیٹیوں، ایک بیٹے، ایک بہن ، بھانجی اور بھتیجے کے ہمراہ اس ناخوشگوار سانحے کا شکار ہوئے۔
اے ایس آئی نوید کا تعلق تحصیل تلہ گنگ کےعلاقے دودیال سے تھا، اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے۔مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید کے ماموں امداد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مری میں اے ایس آئی نوید ،ان کی 3بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اےایس آئی نوید کی بہن، بھانجی اور بھتیجا بھی جاں بحق ہوئے۔اےایس آئی نوید کی بیوہ اور ایک بیٹا اسلام آباد میں اپنے گھر پر ہیں۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر ASP کوہسار بینش فاطمہ اور SHO کوہسار گزشتہ رات مری میں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت وفات پانے والے ASI نوید اقبال کی بیوی اور 1 بیٹے کے ساتھ انکے گھر پر موجود ہیں۔
اسلام آباد پولیس کی 3 ایمبولینسز مرحوم ASI اور فیملی کے جسد خاکی 1/2 pic.twitter.com/TUUTPsaX0e
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 8, 2022
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر اے ایس پی کوہسار بینش فاطمہ اور ایس ایچ او کوہسار تین بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت وفات پانے والے اے ایس آئی نوید اقبال کی بیوی اور ایک بیٹے کے ساتھ ان کے گھر پر موجود ہیں۔اسلام آباد پولیس کی تین ایمبولینسز مرحوم اے ایس آئی اور فیملی کے جسد خاکی لینے مری روانہ ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے دو افسران بھی مری روانہ ہیں۔ اسلام آباد پولیس راولپنڈی انتطامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔