کراچی: گزشتہ رات سال کی سرد ترین قرار

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین شب رہی، پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آ گیا . شہرِ قائد میں موسم کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو گیا ہے .

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور رات مزید سرد ہونے کا امکان ہے . کل کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے . شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں