سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت کا ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جانے کا فیصلہ- وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کو ملازمتوں اور پی ایم ایس کے امتحان کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی-تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ ملازمتوں کو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ تک لے جارہے ہیں۔با صلاحیت او رتعلیم یافتہ نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دیں گے۔ پنجاب کے نوجوانو ں کو ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 2سال کی رعایت دی جائے گی ۔

پی ایم ایس کے امتحان میں بھی امیدوارو ں کو عمر میں 2سال کی رعایت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں 740ارب روپے کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دینے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہواہے۔گراس روٹ لیول پر ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے 360 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیاہے۔عوام کی بہتری کیلئے حکومت پوری طرح یکسو او رمتحرک ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کادائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ کمیونیکیشن اور میڈیا سے متعلق جدیدتکنیک،ابلاغی ماڈل اور ریسرچ سے آگاہی ضروری امر ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا مقصد میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا اور کمیونیکیشن کے جدید تقاضوں سے روشناس کرانا ہے۔

پاکستان کے بالخصوص پنجاب کے نوجوانوں کی خدا داد صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ڈی جی پی آر کی ٹریننگ عملی زندگی میں نوجوانوں کیلئے مفید ثابت ہو گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب میں اطلاعاتی، صحافتی اور ثقافتی اقدار کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی جی پی آر سے تربیت یافتہ میڈیا گریجوایٹس صحافتی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے عملی زندگی میں قدم رکھیں گے۔چیف منسٹر انٹرن شپ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ کا پہلا انٹرن شپ پراجیکٹ ہے۔

ڈی جی پی آرکا ادارہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچانے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔ نوجوان میڈیا پرسنز کو فرائض کی انجام دہی میں معروضیت کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔ حقائق کو من وعن پیش کرنا میڈیا پرسن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کے زیر اہتمام انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجوایٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سالہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 6کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرینگ میڈیا گریجوایٹس کو 20ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جارہاہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کیلئے پیشہ ورانہ تربیت اور ملازمت کے دروازے کھول دے گا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام میں 50فیصد کوٹہ طالبات اور 10فیصد ورکنگ جرنلسٹ کے بچوں کیلئے مختص ہے۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کیلئے 7ہزار امیدوار تھے،ہر ضلع سے میرٹ پر 2 طلبہ کو منتخب کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر رائے تیمور بھٹی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈی جی پی آر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ملتان ڈویژن اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

قرض لیکر گندم اگانے والے کسان بہترین فصل اونے پونے بیچنے پر مجبور،آٹا ملوں کی چاندی ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) قرض لے کر گندم اگانے والے مقروض کسان بہترین فصل ادھار پر…

2 mins ago

احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں پر ٹیم میں شمولیت کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بعض کھلاڑیوں…

11 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل افتخار احمد اور نسیم شاہ نے اپنے ارادے ظاہر کردیئے

لاہور (قدرت روزنامہ ) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد اور…

18 mins ago

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار،درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید…

24 mins ago

زوہاب خان اور ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)طورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان…

32 mins ago

“پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہیں”، بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر فاروق عبداللہ کا رد عمل آ گیا ، ویڈیو دیکھیں

سری نگر(قدرت روزنامہ)جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق…

4 hours ago