ڈالر، ریال اور درہم! آج کس کرنسی کی قیمت کتنی ہے؟ جانیں 25 جولائی کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں ہفتہ 25 جولائی 2026 کے لیے امریکی ڈالر، یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال، یو اے ای درہم سمیت دیگر اہم کرنسیوں کے خرید و فروخت کے نئے نرخ سامنے آ گئے ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 85 پیسے میں خریدا جبکہ 278 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 373 روپے 28 پیسے اور فروخت 377 روپے 95 پیسے میں ہو رہی ہے، جبکہ یورو 318 روپے 99 پیسے میں خریدا اور 322 روپے 68 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سعودی ریال کی خریداری 74 روپے 69 پیسے اور فروخت 75 روپے 35 پیسے جبکہ یو اے ای درہم 76 روپے 45 پیسے میں خریدا اور 76 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کی خرید و فروخت بالترتیب 198 روپے 14 پیسے اور 201 روپے 93 پیسے، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے 44 پیسے اور 198 روپے 25 پیسے، چینی یوآن 38 روپے 17 پیسے اور 38 روپے 92 پیسے جبکہ جاپانی ین 1 روپے 69 پیسے سے 1 روپے 79 پیسے کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 277 روپے 80 پیسے جبکہ فروخت 278 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 316 روپے 18 پیسے میں خریدا اور 316 روپے 75 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 371 روپے 97 پیسے اور فروخت 372 روپے 64 پیسے ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی خریداری 74 روپے 03 پیسے جبکہ فروخت 74 روپے 17 پیسے میں ہو رہی ہے۔ اسی طرح چینی یوآن 41 روپے 05 پیسے اور 41 روپے 12 پیسے، آسٹریلوی ڈالر 193 روپے 82 پیسے اور 194 روپے 17 پیسے، جبکہ کینیڈین ڈالر 197 روپے 34 پیسے میں خریدا اور 197 روپے 69 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

سوئس فرانک کی خریداری 341 روپے 57 پیسے اور فروخت 342 روپے 18 پیسے جبکہ سنگاپور ڈالر 215 روپے اور 215 روپے 38 پیسے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈینش کرون، ہانگ کانگ ڈالر، سویڈش کرونا، تھائی بھات اور جاپانی ین کے تازہ انٹربینک نرخ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert