میر رضا کیس، سندھ حکومت کا جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت نے میر رضا کی پراسرار موت کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کی سفارش پر جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آج میر رضا کیس سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد پولیس کی تحقیقاتی ٹیم کو کمیشن کے ماتحت کردیں گے۔

ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں اب تک ایسا کچھ سامنے نہیں آیا کہ اس کے پیچھے کوئی ہائی پروفائل شخصیت ہو۔ جوڈیشل کمیشن بنناوقت کی ضرورت سمجھتاہوں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ میں نے تحقیقاتی کمیٹی بھی تبدیل کردی، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسرکہیں انکو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، کیس سے متعلق جوڈیشل انویسٹی گیشن ہائیکورٹ ججز سے کرائیں گے۔

واضح رہے کہ میررضا کیس میں قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدتفتیش کا رخ ہی بدل گیا۔ اغوا کے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل کردی گئی۔ کیس کی تفتیش کیلئےبنائی گئی تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی گئی۔ ڈی آئی جی عامرفاروقی کی سربراہی میں پانچ رکنی نئی ٹیم کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert