ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہے ہیں، دباؤ بڑھانے کے بجائے رویہ محتاط ہے: صدر ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہےکہ امریکا ایران کے معاملے پردباؤ بڑھانے کے بجائے محتاط رویہ اختیارکررہا ہے،امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ان کے پاس پیسے نہیں، ایران پر اقتصادی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ ایران کے ساتھ معاملہ شطرنج کے کھیل کی طرح ہے۔

WhatsApp
Get Alert