کاروباری ہفتے کا پہلا روز! جانیے پیر 10 اگست 2026 کو فی تولہ سونا کتنے میں ہے دستیاب

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج بروز پیر 10 اگست 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث گولڈ ریٹس جاری نہیں کیے گئے تھے تاہم آج سہ پہر 3 بجے تک سونے اور چاندی کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جائےگا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

صرافہ بازار میں 24 قیراط کا حامل 10گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ چاندی کی قیمت 6 ہزار 826 میں خریدی اور فروخت کی جا رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert