کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاون نہیں لگایا جائے گا، ملک میں کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے بند نہیں کی جائیں گے، ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، کورونا صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹرکررہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کوویڈ کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اگرچہ پاکستان میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار پاکستان کو لاک ڈاؤن نہیں کریں گے، سکولوں یا تعلیمی اداروں کو بالکل بند نہیں کیا جائے گا، ہماری معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
دو بلین ڈالر کی لوگوں کو مفت ویکسین لگائی گئی ہے۔

اس لیے اب لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا، کورونا کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے لیکن مارکیٹ، کاروبار، سکول، ہسپتالوں میں ماسک پہنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، طوفانی برف باری کے باعث درخت گر نے سے سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری گئیں، مری میں 5 گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، ہم نے 13نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں، کالام، ناران، سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا نوازشریف کھلم کھلا حکومت کودھوکہ دیکر باہر گئے ہیں، شہبازشریف کی شخصی ضمانت پر نوازشریف ملک سے باہر گئے ہیں، نوازشریف کی صحت کا جو ڈرامہ کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ 15اپریل سے پہلے الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں400 کنال پر مشتمل ہاوسنگ اسکیم لانچ کررہے ہیں، منصوبے سے 2 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

6 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

7 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

7 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

8 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

8 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

8 hours ago