پنجاب میں ن لیگ کی کوئی پولیٹیکل انڈرسٹینڈنگ نہیں، پی ٹی آئی کو ہرایا نہیں جا سکتا، محمد مالک


لاہور(قدرت روزنامہ)تجزیہ کار محمد مالک نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں مسلم لیگ ن کے پاس سیاسی کیپیٹل کے حوالے سے کوئی مضبوط اسٹینڈنگ نہیں ہے۔ اگر آج پنجاب میں انتخابات کروا دیے جائیں تو پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن کو بری طرح شکست دے سکتے۔ اینکر منصور علی خان کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت میں بھی انتخابات لڑیں تو بھی پارٹی کے لیے صورتحال انتہائی مشکل ہوگی اور ن لیگ انتخابی میدان میں فارغ ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بھی شکست نہیں دی جا سکتی۔ تجزیہ کار نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر اپنی موجودہ مقبولیت اور سیاسی اثرورسوخ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔


محمد مالک کا کہنا تھا کہ انتخابات کی صورت میں تحریک انصاف کو نظرانداز کرنا آسان نہیں ہوگا اور اس کی انتخابی طاقت کو شکست دینے کے لیے غیر معمولی سیاسی حکمت عملی درکار ہوگی۔
مریم نواز کے حوالے سے محمد مالک نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مریم نواز موجودہ سسٹم میں مؤثر انداز میں کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض فیصلوں کے نتائج فوری طور پر سامنے نہیں آتے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق آج جو معاملات معمولی دکھائی دیتے ہیں، وہ بعد میں سیاسی طور پر گلے پڑ سکتے ہیں۔/

WhatsApp
Get Alert