شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا گیا، وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خوردبرد کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت نے رابعہ عمران اور عمران یوسف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،دونوں ملزمان کی منقتولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کے لیے 30 روز کی حتمی مہلت دی گئی لیکن شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا لہذا دونوں ملزمان کی گرفتاری اور عدالت پیشی تک وارنٹ گرفتاری قائم رہیں گے۔

دوسری جانب نیب نے سلمان شہباز کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا۔ 31 دسمبر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں۔سلمان شہباز کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے لہذا انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔مقامی عدالت نے رمضان شوگر ملز اور العزبیہ ملز کے ذریعی25ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار جاری کیے تھے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سلمان شہباز ،سی او ملز ملک مقصود احمد ، سید محمد طاہر نقوی اور مزمل رضا کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے 20مئی کو ایف آئی سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔اس سے پہلے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

3 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

3 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

3 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

3 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

4 hours ago