ملک میں جمود ہے ،ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرا دیں: فاروق ستار

اسلام آباد( قدرت روزنامہ ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہاہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے ملک میں ایک سٹیٹس کو اور جمود ہے، بڑے صوبوں سے پاکستان کو ترقی اور استحکام نہیں مل سکتا۔ ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرا دیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا ایسے علاقے جہاں صوبوں کی ضرورت ہے وہاں ریفرنڈم کرا دیں، آرٹیکل 239 میں بھی دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوسکتی ہے، آرٹیکل 239 میں تبدیلی کے لیے دو تہائی ووٹ ممکن ہے۔80 سال سے پاکستان میں ایک سٹیٹس کو اور جمود ہے، بڑے صوبوں سے پاکستان کو استحکام اور ترقی نہیں مل سکتی، اب فیصلہ ساز اداروں میں بھی صوبوں کے قیام کی بات ہو رہی ہے۔آئین کی کوئی شق صوبے بنانے میں رکاوٹ ہے تو اسے دور کیا جائے، چار صوبوں کی اجارہ داری سے اب پاکستان نہیں چلے گا۔
